ابنا: عراق میں اقوام متحدہ کی نائب نمائندہ ژاکولین بیڈ کاک نے جمعرات کو داعش کے اس حکم کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ ''یہ ایک فتویٰ ہے اور ہمیں آج صبح اس کا پتا چلا ہے''۔
انھوں نے عراقی کردستان کے علاقائی دارالحکومت اربیل سے جنیوا میں ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ''فتوے'' سے قریباً چالیس لاکھ لڑکیاں اور خواتین متاثر ہوں گی۔
انھوں نے کہا کہ '' خاص طور پر اس علاقے کے لیے یہ ایک گہری تشویش کا معاملہ ہے اور اس کو حل کیا جانا چاہیے۔یہ عراقی عوام کی مرضی کے مطابق نہیں ہے اور دہشت گردوں کے کنٹرول والے علاقوں میں مقیم خواتین بھِی اس کے حق میں نہیں ہیں''۔
.......
/169